حیدرآباد،20جنوری (اعتمادنیوز)بنجارہ ہلز پولیس حدود میں 19جنوری کو ایک 30سالہ کار ڈرائیور نے اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا کرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق راجیندر نائک ولدشنکر جونندی نگر روڈ
نمبر14بنجارہ ہلز کا رہنے والا ہے۔اپنی رہائش گاہ میں مالی مسائل کی وجہ سے خودکو پھانسی لگا کر یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔راجیندر نائک ایک انوا کار چلایا کرتا تھااور اسے مالی پریشانیوں کا سامنا تھا۔کارمالک کو وقت پر پیسے نہیں دے پار رہا تھا جسکی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔